اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے، جو پرتگال کے دورے پر ہیں، امریکی حکومت کو اس ملک کے بین الاقوامی معاہدوں کا ذمہ دار قرار دیا - انھوں نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کے منصوبے کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس مسئلے کا جائزہ لئے جانے اور یہ دیکھے جانے کی ضرورت ہے کہ معاہدے پر اس کے کیا نتائج مرتب ہوتے ہیں؟- ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر اس معاہدے کے ذمہ دار ہیں کہ جس پر وہ دستخط کرتے ہیں لیکن ہم سینیٹ کے منصوبے کا بغور جائزہ لیں گے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ امریکی صدر، جس معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں ان کے پاس اختیارات بھی ہیں یا نہیں-
.......
/169